جنگ ، آئل کمپنیوں کو 20روز کاذخیرہ رکھنے کا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کردی، 14 کروڑ لٹر پٹرول فوری منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔ پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔