ژنگ ژو(آن لائن) چین اورپاکستان کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ، اس معاہدے کا مقصد پالونیا اور دیگر اقسام کے پودوں کے تعارف اور موثر استعمال سے متعلق مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تعلق رکھنے والے دس رکنی اعلیٰ سطحی زرعی وفد نے چین کے صوبہ ہینان کے شہر ژنگ ژو کا پانچ روزہ کامیاب دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور ماحولیاتی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔گوادر پرو کے مطابق زرعی ماہرین اور کاروباری نمائندگان پر مشتمل وفد نے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔