بارش:ڈینگی سر اٹھانے لگا

 ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں ، ڈی سی کی متعلقہ افسروں کوڈینگی سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم
 لاہور (خصوصی رپورٹ) بارشوں کے باعث ڈینگی سر اٹھانے لگاڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ شہر کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلاو? کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے خود سی ای او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ نشتر ٹاو?ن کا علی الصبح دورہ کیا تاکہ ڈینگی سرویلنس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دورے میں چیف آفیسر ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ جہاں بھی ڈینگی لاروا پایا جاتا ہے، اس کے اطراف کے 10 گھروں میں فوری طور پر سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلاو? کو روکا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس موقع پر سختی سے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کو ہر صورت مو?ثر بنایا جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز، ڈسٹرکٹ پروگرام کو آرڈینیٹرز اور ڈی ڈی ایچ او کو ڈینگی سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا اور زور دیا کہ انڈور اور آو?ٹ ڈور مقامات کی مسلسل کڑی نگرانی کی جائے۔اس مقصد کے لیے ڈینگی ٹیموں کو گھر گھر جا کر سرویلنس کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔