منشیات کیس میں ملوث قیدی اور ملاقاتی عملے سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے،پولیس
گوادر(آئی این پی )گوادر میں جوڈیشل لاک اپ سے منشیات کیس میں ملوث 4قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کی جوڈیشل لاک اپ میں ملاقاتیوں نے عملے کو یرغمال بنایا اور 4قیدیوں کو فرار کروالیا۔پولیس کا کہناہے کہ قیدی اور ملاقاتی عملے سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق قیدیوں کے خلاف منشیات کا کیس چل رہا تھا۔