نشہ کرنے والوں کے لئے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے:وزیر اطلاعات کا ایکس پر بیان
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیکانٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کانٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔