سنیل شرما کا مطالبہ ان کو ڈھائی اضلاع کا وزیراعلی بننے تک محدود کر دے گا
جموں(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے جموں اور کشمیر کو الگ کرنے کے مطالبات پر کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ جموں میں نیشنل ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی کے قانون ساز جموں کیلئے الگ ریاست کا مطالبہ کیوں رہے ہیں جبکہ ان کے ذہن میں جموں کے عوام کے فائدے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما پر الزام لگایا کہ وہ وزیراعلی بننے کی ذاتی خواہش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اس مقصد کیلئے وہ جموں اور کشمیر میں بعض لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں اور وہ محمد علی جناح کے اس دو قومی نظریے کو فروغ دے رہے ہیں کہ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے