راولپنڈی،163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت محفوظ

28فروری کے بعد فائر سیفٹی سسٹم سے محروم عمارتوں کو سیل کیا جائے گا 
فائر سیفٹی میکنزم نہ ہونے پر کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں 
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا 
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور دھویں کے اخراج کا خودکار نظام ہی نہیں  ۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔فائر سیفٹی میکنزم نہ ہونے پر کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور مالکان کو 28 فروری تک وقت دیا گیا ہے۔ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے بعد فائر سیفٹی سسٹم سے محروم عمارتوں کو سیل کیا جائے گا۔