بھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام

ملک بھر میں عصمت دری کے 31 ہزار 677 کیسز درج ہوئے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام، مودی سرکار کے دور میں بھارت کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں لٹنے لگیں ، بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہیں ، بھارت میں خواتین کے خلاف ریپ سب سے عام جرم ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عصمت دری کے 31 ہزار 677 کیسز درج ہوئے۔