لاہور میں کاہنہ پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے، 12 گھنٹوں کے اندر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن سے ٹریس کیا، اور اس کارروائی کی نگرانی خود ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کر رہے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق، متاثرہ خاتون ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی۔ اس کے جاننے والے نے راشن اور گھریلو کام کا بہانہ بنا کر خاتون کو ویلنشیاء ٹاؤن کے گیٹ 9 پر بلایا۔پولیس کے مطابق، ملزمان نے خاتون کو موٹر سائیکل پر ویلنشیاء ٹاؤن میں واقع زیر تعمیر گھر لے گئے، جہاں ملزم اور اس کا ساتھی مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔
خاتون کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے ملزمان ساجد اور لیاقت کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے زور دیا کہ خواتین کے استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔