کراچی میں آج صبح دھند کی چھائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف رہنے کا امکان ہے، اور صبح کے وقت ہلکی دھند برقرار رہ سکتی ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔ گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، جو کہ کافی زیادہ ہے، اور اس سے مرطوب موسم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔