90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، سرحد بندش سے افغان معیشت کو یومیہ 10 لاکھ ڈالر کا نقصان
نیویارک،کابل(آئی این پی) افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ملک میں بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، ملک کی 90 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔یہ بات حال ہی میں جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ سرحد کی بندش کے باعث افغان معیشت کو یومیہ تقریبا 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جبکہ ہمسایہ ممالک سے شہریوں کی جبری واپسی نے عوامی خدمات پر مزید دبائو ڈال دیا ہے۔