کراچی (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری کے ڈگری معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر خالد محمود عراقی اور رجسٹرار پروفیسر عمران احمد صدیقی نے عدالت میں جوابی حلف نامے جمع کروا دیئے۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ ڈگری کے معاملے پر حتمی فیصلہ سنا چکی ہے، توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا، توہین عدالت کی درخواست غیر مثر ہوچکی ہے، خارج کی جائے