پنجاب حکومت نے تیل و گیس منصوبے کی منظوری دے دی

لاہور (زیڈ این این)پنجاب حکومت نے صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں گارملہ آئل اینڈ گیس بلاک کے تلاش کے حقوق بغیر بولی کے پنجاب گرڈ انرجی کمپنی کو منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔پوٹھوہار ریجن میں واقع یہ بلاک تقریباً 1500 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جہاں 45 ملین بیرل تیل کے ذخائر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کے امکانات 23 فیصد ہیں اور اس منصوبے پر 35 سے 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔پنجاب گرڈ انرجی کمپنی منصوبے میں 51 فیصد شیئر رکھے گی، جبکہ باقی 49 فیصد شیئر پبلک سیکٹر جوائنٹ وینچر پارٹنر کو دیے جائیں گے