کرسمس: سکیورٹی کے انتظامات مکمل

 لاہور بھر میں 622 چرچوں، 19 پارکوں اور 8 بازاروں کی سکیورٹی کے لئے 3762 پولیس اہلکار تعینات 
لاہور(کرائم رپورٹر)کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے جس کے تحت لاہور بھر میں 622 چرچوں، 19 پارکوں اور 8 بازاروں کی سکیورٹی کے لئے 3762 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے مختلف گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز دورے کئے۔ فیصل کامران نے مال روڈ، قلعہ گجر سنگھ اور کینٹ سمیت مختلف گرجا گھروں کی سکیورٹی کی چیکنگ کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سینٹ انتھونی چرچ، میری چرچ انارکلی اور کیتھیڈرل چرچ کی سکیورٹی کو چیک کیا اور گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے مزید بتایا کہ ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور 84 ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے اے کیٹگری کے 59 گرجا گھروں پر 1062 پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ مذہبی تقریبات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔