راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون کے ساتھ اسپتال کے سکیورٹی گارڈ شاہ زیب نے زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق، خاتون اپنی 9 سالہ بیٹی کے علاج کے سلسلے میں اسپتال آئی ہوئی تھی اور وہ رات کے وقت اسپتال کے واش روم میں گئی تھی، جہاں شاہ زیب گارڈ نے پیچھے آ کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے اس کے بعد اسپتال کے عملے کو بھی آگاہ کیا اور ہینڈ سینیٹائزر پی کر اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔
سی پی او راولپنڈی نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کیا گیا ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے سخت سزا دی جا سکے۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی، ہراسگی یا تشدد کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزم کے خلاف مکمل کارروائی کی جائے گی۔