بیوی نے شوہر کو قتل کرڈالا

بیٹوں سے ملکر خاوندکاگلادباکرلاش صحن میں دبادی،مقتول کیبھائی آصف کے اصرارپرملزمہ نسیم نیاعتراف جرم کرلیا
فورٹ عباس( خصوصی رپورٹ)شہر سے صرف ایک فرلانگ کے فاصلہ نواحی گا ئوں270ایچ آر پکا مربع میں بیوی نے اپنے بیٹوں بلال اور رضوان کے ساتھ مل کر اپنے خاوند محمد اقبال کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش گھر کے صحن میں گڑھاکھود کر دبادی ،واقعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل مقتول نے اپنے بھائی آصف کو بتایا تھا کہ میری بیوی نسیم بی بی ،لڑکے بلال اور رضوان میرے ساتھ بہت لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور مجھے ٹھکانے لگانے کی بھی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے مقتول غائب تھا ،شک گزرنے پر مقتول کے بھائی آصف نے اپنی بھابی اور بھتیجوں سے رابطہ کیا تو تینوں کے بیان مختلف تھے اور لیت ولعل سے کام لینے لگے،مقتول کے بھائی آصف کے اصرار پر ملزمہ نسیم بی بی نے تسلیم کیا کہ کئی دن قبل میں نے بلال اور رضوان کے ساتھ مل کر لڑائی جھگڑے کی وجہ سے قتل کر کے لاش سیصحن میں دفن کر دی ہے ،مقتول کے بھائی آصف کی درخواست پر پولیس نے فوری طور پر تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔