لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سینئر پارٹی رہنماؤںڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ نے ملاقات کی، جس میںگوجرانوالہ ڈویڑن کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حلقہ جاتی سیاست، تنظیمی معاملات اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر، مدثر قیوم ناہرا، چوہدری عابد رضا اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گوجرانوالہ میں پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانے اور کارکنان سے قریبی رابطے بڑھانے کی ہدایت کی۔