سی ٹی او لاہور کی خالی نشست ،تین سینئر افسران کے نام فائنل

 فیصل شہزاد فیورٹ،وزیر اعلیٰ مریم نواز تینوں افسران کے انٹرویو کریں گی
 لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور کی خالی نشست کے لیے تین سینئر افسران کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں،جبکہ ان افسران کے انٹرویوز جلد متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے تین افسران کے نام انٹرویو پینل کے لیے بھجوا دیے ہیں، جن میں فیصل شہزاد، اختر فاروق اور عبدالرحیم شیرازی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل شہزاد سی ٹی او لاہور کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تینوں افسران کے انٹرویو کریں گی،جبکہ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔سی ٹی او لاہور کی نشست گزشتہ 10 روز سے خالی ہیاس سے قبل اطہر وحید کی معذرت کے بعد ان کا تبادلہ وفاق میں کر دیا گیا تھا۔ اطہر وحید 14 ماہ تک سی ٹی او لاہور تعینات رہیواضح رہے کہ نئے سی ٹی او لاہور کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ انٹرویوز کے بعد متوقع ہے۔