یو اے ای کو بیرونی مالی مدد کی کوئی ضرورت نہیں:اماراتی سفیر

 امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں
دبئی(آئی این پی ) امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نے کہا ہے  امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلی سطح کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر امریکا میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا  اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ اماراتی سفیر نے مزید کہا  امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو حکام سیکرنسی سوئپ پربات چیت جاری ہے۔