فیصل آباد: زرعی سائنسدانوں نے سال بھر میں 200 انڈے دینے والی مرغی کی نئی نسل "یونی گولڈ" تیار کر لی ہے۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یہ انقلابی نسل تیار کی ہے جو نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کا بہتر مقابلہ کرتی ہے بلکہ زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ "یونی گولڈ" نسل کی مرغی سال میں 200 سے زائد انڈے دیتی ہے جبکہ عام دیسی مرغیاں سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں۔ اس نسل کا فیڈر لوڈ کم ہونے کی وجہ سے یہ ہیٹ اسٹریس کو بھی برداشت کر سکتی ہے۔ یہ نسل دیہی مرغبانی کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی، اور کسانوں کے لیے انڈے اور گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔یونی گولڈ کی نسل کی تیاری کے بعد اس کی فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں مرغبانی کے شعبے میں اضافہ ہو سکے۔