پٹرول4روپے 61پیسے مہنگا

پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے،ڈیزل کی 1.96 روپے کمی کے بعد 422روپے 8پیسے لٹر ہوگئی 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل معمولی سستا کر دیا۔پیر کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422روپے 8پیسے فی لٹر ہوگئی ۔