بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر دی

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر دی

بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر دی ہے۔

سردار شیرباز نے کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر عدالت نے انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ سردار شیرباز کو ڈیگاری قتل کیس میں تقریباً تین ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس کا تعلق اس واقعے سے ہے جس میں ڈیگاری میں ایک خاتون اور مرد کو جرگے کے حکم پر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس نے مقامی اور قومی سطح پر شدید تشویش پیدا کی تھی۔