انار نہ صرف ذائقے دار پھل ہے بلکہ وٹامن سی، وٹامن بی 5، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ اس کے سفید چھلکے اور پتلی جلد بھی کھائی جاسکتی ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات اسے صحت کے لیے بے حد مفید بناتے ہیں۔
اہم فوائد:
موٹاپے سے نجات: فائبر کی وافر مقدار کھانے کی خواہش کم کرتی ہے، قبض دور کرتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
جلد کی صحت: روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس جلد کو کیل مہاسوں سے پاک، جوان اور چمکدار بناتا ہے۔
بالوں کے گرنے میں کمی: انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔
کینسر سے تحفظ: انار میں سبز چائے سے بھی زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو چھاتی، بڑی آنت، مثانے اور جلد کے کینسر سے بچاتے ہیں۔
خون کی کمی کا علاج: وٹامن سی آئرن کے جذب کو بڑھاتا ہے، انار انیمیا دور کرنے میں مددگار ہے، خاص طور پر دورانِ حمل۔
دل اور دماغ کے امراض سے بچاؤ: انار کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتا ہے جبکہ روزانہ ایک اونس جوس پینے سے خون کی رگوں میں رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہیں۔