چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی رخصت، اہم مقدمات کی سماعت منسوخ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی رخصت، اہم مقدمات کی سماعت منسوخ

لاہور ہائی کورٹ میں آج چیف جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت کے باعث ان کی عدالت میں کوئی مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکا۔

عدالت کے نوٹس کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ اور تین رکنی بنچز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آج کی کاز لسٹ میں کئی اہم مقدمات شامل تھے، جن میں ٹریبونل ان لینڈ ریونیو لاہور کے تقریباً 500 ملازمین کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ درخواست گزاروں نے جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے پر عدالتی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔