ایران سے منسلک 4 کمپنیوں، 9 بحری جہازوں اور 5 افراد پر امریکی پابندیاں

ایران سے منسلک 4 کمپنیوں، 9 بحری جہازوں اور 5 افراد پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا ہدف ایسے افراد، کمپنیوں اور بحری جہازوں کو بنایا گیا ہے جن پر ایران کی معاونت میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اعلامیے کے مطابق سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں قائم بعض شپنگ ایجنٹس بھی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ایجنٹس ایران کی معاونت سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔پابندیوں کی فہرست میں دبئی میں قائم شپنگ کمپنی وائلر شپنگ لائن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاناما اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکی حکومت ایران کی معاونت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے پابندیوں کو ایک اہم ذریعہ سمجھتی ہے۔