ماہرہ خان کی نئی بین الاقوامی سیریز کا اعلان، مداح پرجوش

پروجیکٹ کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے،شوبز ڈانڈسٹری نے بڑی کامیابی قرار دیدیا
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ جلد ہی ایک بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے بننے والی پروڈکشن میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اگرچہ اس پروجیکٹ کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اسے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔