ٹرمپ کو روس کا خفیہ تحفہ، بین الاقوامی میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

ماسکو   (آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مارچ 2025میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خفیہ پینٹنگ تحفے میں دی۔ یہ پینٹنگ، جو اس وقت عوامی نظروں سے اوجھل رکھی گئی تھی، اب روس کے ممتاز مصور نیکاس سفرونوف کی جانب سے سی این این کو دکھائی گئی ہے، جس نے بین الاقوامی میڈیا میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پینٹنگ جولائی 2024 میں پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ہونے والے ایک ریلی کے دوران ٹرمپ پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے فورا بعد کا منظر پیش کرتی ہے