ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد سلمان خان پہلی بار منظرِ عام پر، سکیورٹی سخت

ممبئی (شوبز ڈیسک) حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے حملے کے بعد سلمان خان گزشتہ روز پہلی بار منظرِ عام پر آئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکار کو ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دیکھا گیا۔اداکار ٹائیگر شروف پر 18 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد فلمی صنعت میں سنجیدہ فضا چھائی ہوئی ہے، اس واقعے کے سلسلے میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔سلمان خان گزشتہ روز ممبئی کے نجی ایئر پورٹ پر معمول سے زیادہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں دکھائی دیے، اس موقع پر خصوصی حفاظتی یونٹ کے مسلح اہلکار بھی تعینات تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر سلمان خان کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر مزید سخت کیا گیا ہے۔