ٹائیگر شروف پر فائرنگ، معروف ریپر میکا سنگھ کا اظہار تشویش

حکومت اس واقعے پر سخت کارروائی کرے،بھارتی گلوکار کا مطالبہ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار، ریپر، موسیقار و اداکار امرِک سنگھ المعروف میکا سنگھ نے معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے ممبئی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی کے علاقے جوہو میں تین نامعلوم افراد نے ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی، انھیں تو گولی نہیں لگی، تاہم اس واقعے میں ان کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھی انیل پنڈت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی اور اس حملے کو سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر شروف کی وابستگی سے جوڑا۔گلوکار میکا سنگھ نے ٹائیگر شروف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے پر سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔میکا سنگھ نے حکومت اور متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ہر شہری کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔