38 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

 لاہور کے2، مظفرگڑھ کے 6، ڈی جی خان کے5، جھنگ کے 4 افسر ترقی پانیوالوں میں شامل 
 انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے مزید 100 سیٹوں کا کیس بھی بھجوا دیا گیا: ترجمان 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں افسران کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے 38 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم (HPDS) کے تحت لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 38 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے مزید 100 سیٹوں کا کیس بھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جا رہا ہے۔ترقی پانے والے افسران میں لاہور کے2، مظفرگڑھ کے 6، ڈی جی خان کے5، جھنگ کے 4، فیصل آباد، ساہیوال اور راجن پور کے 3،3،، ننکانہ صاحب، سرگودھا اور لیہ کے 2، 2 جبکہ گجرات، سیالکوٹ، اوکاڑہ، خوشاب، خانیوال اور وہاڑی کے ایک، ایک سب انسپکٹر شامل ہیں۔انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں لاہور کے یاسر بشیر اور سید محمد قمر، مظفرگڑھ کے عابد حسین، سلیم حسن، محمد اختر خان، محمد عمران، عبدالباسط اور سید ندیم عباس، ڈی جی خان کے رانا محمد طاہر، شمس اللہ، شفیق الرحمان، نوید یٰسین، محمد سمیع اللہ، جھنگ کے فرخ تحسین، نعیم علم الدین، فضل عباس، سبطین رضا، فیصل آباد کے رضوان شوکت، محمد طاہر انور، طالش عباس، ساہیوال کے زاہد ذوالفقار، محمد زید انجم، اکبر علی، راجن پور کے محمد اسحاق جان، ظفر خان، محمد صفدر، سرگودھا کے سید محمد اقرار عباس شیرازی، مظہر اقبال، لیہ کے ریاض حسین، غلام اصغر کاشف، ننکانہ صاحب کے محمد جاوید اقبال، انصر علی، گجرات کے سید بلال نعیم، سیالکوٹ کے بلال سلیم، اوکاڑہ کے رئوف اسماعیل، خانیوال کے سعید الرحمان، وہاڑی کے افتخار حسین ڈوگر اور خوشاب کے محمد عمران شامل ہیں۔    آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اورپاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران اغوا کار کچہ کریمنلز موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا جس پر رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ میں مقدمہ درج کر کے بروقت انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب اور اغواکاروں کو بھی گرفتار لیا۔     آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔ہیں۔ لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔