1 بھاٹی سے ٹیکسالی تک فصیل کی چنائی ،1ارب 80کروڑ جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ)لہر اتھارٹی نے اندرون شہر کے پانچ اشاریہ دو کلو میٹر کے ریڈیس پر 22فٹ اونچی فصیل کی چنائی کی اجازت دے دی ، 1ارب 80کروڑ جاری کر دیئے گئے۔لہر اتھارٹی کے مطابق فیز ون میں بھاٹی سے ٹیکسالی تک 1اشاریہ دو کلومیٹر فصیل کی چنائی رواں ماہ شروع کر دی جائے گی۔ذکی سے مستی گیٹ تک ایک کلو میٹر کے ریڈیس میں فصیل کی چنائی شروع کی جائے گی۔ذکی دروازاہ کی سو سالہ پرانی تاریخ بحال کی جائے گی۔ ٹیکسالی ،موچی ،اگبری گیٹ کی تعمیر و بحالی دو سالوں میں مکمل کی جائے گی۔سرکلر گارڈن کے ریڈیس میں ،موچی ،ٹیکسالی ،شیرانوالہ پارکنگ پلازہ بنانے کی منظوری دے دی گئی۔دو سالوں میں سرکلر گارڈن بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔2027جون میں سرکلر گارڈن کو مکمل بحال کرنے کا ٹارگٹ نے ڈی سی لاہور کو سونپ دیا۔