پیٹرولیم کے بغیر پلاسٹک بنانے کا طریقہ دریافت

 بیجنگ (آئی این پی )چینی سائنسدانوں نے ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ گیسز کے مرکب (سِن گیس)  سے ربر اور پلاسٹک بنانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔  یہ طریقہ کار صنعتوں کے فاسل فیول پر انحصار میں کمی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔  غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اولفِنز (آرگینک مرکبات)  جو پیٹرولیم سے اخذ کیے جاتے ہیں متعدد پولیمرز(بشمول عام استعمال ہونے والی پلاسٹک اور ربر کی مصنوعات کے)  کی بنیاد ہوتے ہیں۔   اس سے پوری انڈرسٹری کے کاربن اخراج کی شرح براہ راست خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے