نئی دہلی(آئی این پی )بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورِ اقتدار میں بھارت کی مسلح افواج غیر معمولی حد تک ہندوتوا اثرات کا شکار ہوتی جا رہی ہیں، ان اثرات میں ہندو مذہبی علامتوں کا بڑھتا ہوا استعمال، سیاسی رنگ لئے ہوئی فوجی قیادت اور اقلیتی اہلکاروں پر بڑھتا ہوا دبائو شامل ہے۔ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ رجحان فوج کے دیرینہ سیکولر اور غیر سیاسی کردار کو کمزور کر کے اسے اکثریتی سیاسی ایجنڈوں کے قریب لا رہا ہے