لیگی ایم پی اے اور اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی اے میں پیش

مومنہ کی شادی طے ہونے پر لیگی ایم پی اے کی جانب سے ہراسمنٹ اور دھمکیاں موصول ہوئیں
دونوں کے درمیان تعلقات تھے:وکلاء اداکارہ‘ایم پی اے ثاقب  چدھڑ کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
لاہور(جابر وقاص)اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوگئے‘ ایم پی اے کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا‘ادکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسگی کے الزامات لگائے گئے اور این سی سی آئی اے میں درخواست بھی دے ڈالی۔جس پر دونوں فریقین کو نوثسز بھجوائے گئے اور جواب طلبی کی گئی۔ادکارہ کے وکلاء نے دونوں کے درمیان تعلقات ہونے کا اعتراف کیا اور یہ الزام لگایا  مومنہ کی شادی طے ہونے پر لیگی ایم پی اے کی جانب سے ہراسمنٹ اور دھمکیاں موصول ہوئیں۔نوٹس موصول ہونے پر ایم پی اے ثاقب  چدھڑ بھی اپنی وکلاء￿  ٹیم کے ساتھ این سی سی آئی کے آفس پہنچے اور تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوگئے‘ ایم پی اے کے وکیل علی اشفاق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا  انہوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے‘انہوں نے کہا  ادکارہ اور ثاقب  چدھڑ کے تعلقات دو ہزار بیس سے ہیں۔ انہوں نے مومنہ اقبال کے پہلے سے رشتہ ازدواج میں ہونے اور چھپانے کا الزام بھی لگایا۔این سی سی آئی حکام کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔ جلد دوبارہ نوٹس کر کے دونوں کو بلایا جائے گا۔