چیف جسٹس یحیی آفریدی کے خلاف تمام شکایات مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل نے  مختلف شہریوں اور وکلا ء کی جانب سے دائر شکایات کا تفصیلی خلاصہ جاری کردیا
چیف جسٹس یحیی آفریدی  کا اپنے خلاف تمام شکایات اور ان پر ہونے والے فیصلوں کو عوامی کرنے کا  فیصلہ
اسلام آباد (آئی  این پی )سپریم جوڈیشل کونسل نے 14 مئی 2026 کو ہونے والے اجلاس میں یحیی آفریدی کے خلاف دائر تمام شکایات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے خلاف موصول ہونے والی تمام شکایات اور ان پر ہونے والے فیصلوں کو عوامی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف شہریوں اور وکلا کی جانب سے دائر شکایات کا تفصیلی خلاصہ اور ان پر کیے گئے فیصلے جاری کر دیے گئے ہیں