بھارت:، شادی کی تصویر بنانا خوفناک حادثہ بن گیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا خواب جوڑے کیلئے خوفناک حادثے میں بدل گیا۔ رنگ بھرے بم سے دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد جوڑے وکی اور پیا نے اپنی شادی کی تقریبات کیلئے بھارت کا رخ کیا، لیکن ان کا یہ خوشیوں بھرا دن ایک حادثے کی وجہ سے دکھ میں بدل گیا۔واقعے کے مطابق شادی کے موقع پر ایک رنگ بھرا دھماکا کرنے والا آلہ (کلر بم)  خراب ہوگیا، جس سے دلہن کو شدید چوٹیں آئیں۔