ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ، ریفری انجری کا شکار، کھیل روکنا پڑا

نیویارک ( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ رونما ہوا جب ایک ریفری ہی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے امریکا اور آسٹریلیا کا میچ چند منٹ کیلیے روکنا پڑگیاڈی میچ میں 45 سالہ جرمن میچ ریفری فیلکس زوائر اضافی وقت میں پٹھوں کے کھچاو کا شکار ہو کر میدان میں گرگئے، امریکی فارورڈ فلورین بالوگن نے ریفری کی ٹانگ کو کھینچ کر کریمپس کم کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں فیفا میڈیکل سٹاف، چوتھی ا?فیشل کیٹیا گارشیا اور لائنز مین بھی میدان میں پہنچ گئے،  آسٹریلوی مڈفیلڈر ایڈین اونیل نے بھی ریفری کی مدد کی، چند منٹ علاج کے بعد زوائر دوبارہ اٹھنے میں کامیاب ہوئے اور میچ جاری رکھا۔