اس طرح ملتوی کرنا ہائیکورٹ کارروائی پر نگرانی کے مترادف ہوگا:جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس 24 جولائی کو سماعت کیلئے لگ گیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وکیل ایمان مزاری فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کی وجہ سے کیس لگا ہے، سپریم کورٹ سے صرف انصاف ملتا ہے، گذشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی وجہ سے کیس ملتوی ہوا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہائیکورٹ کارروائی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتے، اس طرح ملتوی کرنا ہائیکورٹ کارروائی پر نگرانی کے مترادف ہوگا