راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے آٹھ سالہ طالب علم محمد عبداللہ نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اولیول اکانٹنگ کا امتحان پاس کر لیا اورکم عمری میں یہ اعزاز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد عبداللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں اکائو نٹنگ میں دلچسپی اپنے والد سے ملی،اکائونٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار،کمپنیوں اورمالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔