افغان حکومت کا کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان حالیہ مذاکرات  میں اہم پیش رفت، افغان طالبان حکومت نے  کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کو غیر مسلح کرنے اور انہیں پاکستان کی سرحد سے دور بسانے کا فیصلہ کر لیا  ۔ نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے ارکان کو غزنی اور دیگر دور دراز علاقوں میں منتقل کر رہی ہے اور اس دوران انہیں غیر مسلح بھی کیا جا رہا ہے۔ افغان وفد نے بتایا کہ اس عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مرحلہ وار پیش رفت جاری ہے۔