بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے 8 فروری اہم:شیر افصل

 8 فروری کواگر لاکھوں لوگ نہیں نکلے تو 6 ماہ کیلئے پی ٹی آئی کو کسی نے منہ نہیں لگانا
 تحریک صرف سوشل میڈیا اور پشاورتک محدود ہوئی تو بانی ام کلاس لیں گے:رکن اسمبلی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے 8فروری کواگر لاکھوں لوگ نہیں نکلے تو 6 ماہ کیلئے پی ٹی آئی کو کسی نے منہ نہیں لگانا، بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے 8 فروری کی اہمیت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو دہشتگردی کے مسئلے پر قومی ڈائیلاگ بلانا چاہیئے تھا، قومی ڈائیلاگ کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری سے تحریک کا آغاز کیا جائے، اگرصرف پشاور میں جلسہ کیا اورسوشل میڈیا پر تحریک چلائی تو بانی ان کی کلاس لیں گے۔ بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے 8 فروری کی اہمیت ہے، 8فروری کو لاکھوں لوگ نہیں نکلے تو 6 مہینے کیلئے پی ٹی آئی کو کسی نے منہ نہیں لگانا