وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور فلسطین کے وزیراعظم سے ملاقات

ڈیووس(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری، استحکام کی کوششوں اور ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا‘ شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی ملاقات ہوئی۔فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ خود چل کر  وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاس آئے اور اپنا تعارف کروایا۔فلسطین کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا۔