گھر کا سربراہ لاہور گیا، عدم موجودگی میں ملزم ممتاز ساتھی سمیت گھس آیا
(ی) کے شور مچانے پرفرار ہوگئے، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، پولیس
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگو منڈی کے نواحی گاؤں285۔ای بی میں گھرآئی مہمان خاتون کو دواوباش افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ گھر کے سربراہ فرزندعلی گزشتہ روزکام کے سلسلہ میں لاہورچلاگیاتواس کی غیرموجودگی میں اسی گائوں کا رہائشی ممتازعرف تاجی بھٹی نامعلوم ساتھی کیہمراہ فرزندعلی کے گھر زبردستی داخل ہوا اور مہمان خاتون(ی)کواجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔خاتون کے شورمچانے پرمحلہ کے لوگ پہنچے تودونوں ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرمتاثرہ خاتون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کاعلاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ممتازعرف تاجی بھٹی کوگرفتارکرلیاگیاہے۔