عمر ڈار کی سیالکوٹ میں احتجاج کے دوران گرفتاری

عمر ڈار کی سیالکوٹ میں احتجاج کے دوران گرفتاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کو سیالکوٹ میں احتجاج کی قیادت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عمر ڈار پیرس روڈ پر جاری احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور عدالتی فیصلوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق، احتجاج بغیر اجازت کیا جا رہا تھا اور اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے عمر ڈار سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اسے سیاسی دباؤ قرار دیا۔ پارٹی کا موقف ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اور گرفتاریوں سے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔