بانی پی ٹی آئی کی طبیعت حد سے زیادہ خراب ، کئی اہم اعضا متاثر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) سابق خاتون اول بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم وٹو نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت معمولی نہیں بلکہ حد سے زیادہ خراب ہے اور ان کے کئی اہم اعضا متاثر ہو چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت معمولی نہیں بلکہ حد سے زیادہ خراب ہے اور ان کے کئی اہم اعضا متاثر ہو چکے ہیں۔مریم وٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ دعوی کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں ہے، کیا ان لوگوں نے نوماہ قید تنہائی کاٹی ہے، کوئی نو دن قید تنہائی نہیں کاٹ سکتا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اس کٹھن صورتحال میں غیر معمولی ہمت اور صابرانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔مریم وٹو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل قید کے باعث بانی پی ٹی آئی کی صحت کو شدید نقائص کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے اندرونی اہم اعضا متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کرنے والے ارکان کیلئے بھی ایک بڑا لمحہ فکریہ ہونی چاہیے تاکہ وہ اس معاملے کی سنگینی کو محسوس کر سکیں۔