ایران نے چابہار میں بڑا خلائی پروگرام شروع کردیا

54مربع میل پر محیط کمپلیکس طاقتور خلائی گاڑیوں کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھے گا:بلوم برگ
 تہران (آئی این پی  ) ایران نے چابہار میں ایک عظیم خلائی مرکز کی تعمیر شروع کر دی ہے جو خطے میں اس کی گرتی ہوئی پراکسی طاقت کے بعد اس کے عالمی اثر و رسوخ کو دوبارہ قائم کرنے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہے ۔ نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق یہ خلائی اڈہ فلوریڈا کے کیپ کینیورل کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے، جو زمین کے خطِ استوا کے قریب ہونے کی وجہ سے راکٹ لانچنگ کے لیے نہایت موزوں ہے۔یہ 54 مربع میل پر محیط کمپلیکس طاقتور خلائی گاڑیوں کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھے گا۔