کراچی (آئی این پی )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ 10 گرام سونا 4 ہزار286روپے کمی سے3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور روپے کی قدر میں کمی ہے