لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔