کراچی(آئی این پی )سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتارکرلیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکرکالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ملزم اورحیام بلوچ کے ساتھ ملکر خود کش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث رہا۔ گرفتار ملزم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا علاج معالجہ کروانے اورمحفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔