ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے زیورات بنانے والوں اور خریداروں دونوں کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافہ:
فی تولہ سونا 1,465 روپے مہنگا ہو کر 3,58,465 روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 1,256 روپے اضافے کے بعد 3,07,325 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
 عالمی مارکیٹ میں صورتحال:
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 3,369 ڈالر ہو گیا ہے۔